بھارت میں مسلمانوں‘ دیگر اقلیتوں پر تشدد کے واقعات باعث تشویش ہیں: امریکہ
واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی خارجہ امورکی ہائوس کمیٹی نے بھارت میں اقلیتوں اور چھوٹی ذاتوں پر تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں چھوٹی ذاتوں سے امتیازی سلوک ایک بڑا چیلنج ہے۔ امریکی خارجہ امور کی ہائوس کمیٹی میں اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی ایشیانے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر تشدد کے واقعات باعث تشویش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں مذہبی، صنفی اور ذات کی بنیاد پر تشدد بڑھ رہا ہے جبکہ مودی حکومت کے لئے ملک میں اقلیتوں اور چھوٹی ذاتوں سے امتیازی سلوک بڑا چیلنج ہے۔ امریکہ نے خبردار کیا کہ بھارت کو تجارتی تعلقات بڑھانے کے لئے تشدد کے واقعات پر قابو پانا ہو گا۔