• news

سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ کا سی ڈی اے میں غیرقانونی تقرریوں کے فیصلے سے متاثر 34افسروں کا کیس سننے سے انکار

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سی ڈی اے میں غیر قانونی تقرریوں کے فیصلے سے متاثرہ 34افسروں کا کیس سننے سے انکار کرتے ہوئے معاملہ اسی متعلقہ بنچ کو بھیج دیا ہے جس نے فیصلہ صادر کیا تھا۔ پیر کو سی ڈی اے میں ضم کئے گئے دیگر سرکاری ملازمین کو واپس اپنے محکموں کو بھیجنے سے متاثرہ حکومت پنجاب کے 34 افسروں کی درخواست کی سماعت ہوئی تو متاثرین کے وکیل نے کہا کہ بیس بیس سال ملازمت کے بعد ان ملازمین کو سڑک پر پھینکنا قانون کی نظر میں درست نہیں، سی ڈی اے نے خود ان افسران کی خدمات حاصل کیں اور پھر انہیں ضم کیا۔جسٹس اعجاز افضل خان نے کہا کہ اگر مذکورہ افسران کو عدالت کے فیصلے پر اعتراض ہے تو اس کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کی جائیں،آئینی پٹیشن کے ذریعے داد رسی نہیں ہوسکتی۔

ای پیپر-دی نیشن