’’وزیراعظم فوری مستعفی ہوں‘‘ متحدہ اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی
لاہور (این این آئی) پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم نواز شریف سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد پنجا ب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، پیپلز پارٹی کے سردار شہاب الدین، ق لیگ کے سردار وقاص حسن اور تحریک انصاف کے محمد سبطین خان نے قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی قومی اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کے دوران اپوزیشن کی طرف سے پانامہ لیکس کے حوالے سے اٹھائے گئے سات سوالات کے جوابات دینے میں بری طرح ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں مایوسی پائی جاتی ہے۔