پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس2جون‘قومی اسمبلی کا بجٹ اور سینٹ کا اجلاس 3جون کو طلب
اسلام آباد( سپیشل رپورٹ) صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 جون کو گیارہ بجے طلب کرلیا ہے۔ صدر نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 3 جون کو ساڑھے چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کرلیا ہے جبکہ سینٹ کا اجلاس تین جون کو ساڑھے چھ بجے پارلیمنٹ ہائو س میں طلب کیا ہے۔