• news

پنجاب حکومت کا تحریک انصاف کو فیصل آباد میں جلسے کی مشروط اجازت کا اعلان

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو فیصل آباد میں جلسے کی مشروط اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو جلسہ کرنے سے نہیں روکا جائیگا۔ تحریک انصاف کے جلسے کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ انتظامیہ نے جلسے سے نہیں روکا سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ تحریک انصاف کی قیادت کو سکیورٹی خطرات سے آگاہ کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن