نائن الیون کے متاثرین سعودی عرب کخلاف ہر جانے کا دعوی کرسکیں گے :امریکی سینٹ میں بل منظور
واشنگٹن (رائٹرز) امریکی سینٹ نے نائن الیون حملوں میں مارے جانے والے افراد کے لواحقین کو سعودی عرب کے خلاف نقصان کے ازالے کیلئے مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دینے کا بل منظور کرلیا۔ دہشت گردی کو سپانسر کرنے والوں کے خلاف انصاف کے نام سے اس ایکٹ کو سینٹ میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ جسٹس اگینسٹ سپانسرز آف ٹیررزم ایکٹ (JASTA) ایوان نمائندگان سے بھی منظور ہوگیا اور اس پر امریکی صدر نے بھی دستخط کر دئیے تو نیویارک کی فیڈریشن کورٹ میں مقدمات دائر کئے جا سکیں گے جن میں وکلا یہ ثابت کرنے کی کوشش کرینگے کہ 11 ستمبر 2001ء کے حملوں میں سعودی ملوث تھے۔ سعودی عرب ان حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کرتا آرہا ہے۔