• news

افغانستان میں امن کیلئے مصالحتی گروپ کا پانچواں اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا

اسلام آباد (آئی این پی) افغانستان میں قیام امن کے لیے چار ملکی مصالحتی گروپ کا پانچواں اجلاس (آج) بدھ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس کا مقصد افغان طالبان اور حکومت کے درمیان براہ راست مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا بات چیت میں افغانستان، پاکستان، امریکہ اور چین کے نمائندے شریک ہوں گے۔ پاکستان میں متعین افغان سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زاخیلوال کے مطابق کابل اور اسلام آباد کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ اعتماد کا فقدان ہے اعتماد کا یہ فقدان دونوں ممالک میں دہشت گردی کے کسی بھی بڑے واقعہ کے بعد اور بھی بڑھ جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن