• news

بلاول نے نوازشریف سے استعفیٰ نہیں مانگا، خورشید شاہ تھوڑا اور بول لیتے تو بہتر ہوتا: رحمن ملک

لندن (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کے رہنما رحمن ملک نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ابھی تک نوازشریف سے استعفیٰ نہیں مانگا ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں۔ پارلیمنٹ کو مسائل کے حل کیلئے استعمال نہیںکرنا تو اس کو تالا لگا دیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خورشید شاہ صاحب نے سوالوں کے جواب سے متعلق اسمبلی میں بیان دیا۔ بہتر ہوتا خورشید شاہ تھوڑا اور بول لیتے۔ میاں صاحب اپوزیشن سے ملکر مسئلہ کا حل نکالیں ہم نے معاملے کو سلجھانا ہے الجھانا ہیں۔ آصف زرداری نے کہا ہم جمہوریت کے حق میں ہیں۔ پی پی میں کسی سطح پر اختلاف نہیں۔ زرداری صاحب اور بلاول ایک پیج پر ہیں۔ پانامہ پیپرز کے مسئلے کا حل پرامن اور آئینی طریقے سے نکالنا چاہئے۔ پی پی میں کسی سطح پر اختلاف نہیں۔ خورشید شاہ نے عران خان کو اسمبلی میں خطاب کا موقع دیا۔ علاوہ ازیں رحمن ملک نے آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن