پاکستان فٹبال فیڈریشن کا 3سالہ آڈٹ مکمل، رپورٹ ہائیکورٹ کو ارسال
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان فٹبال فیڈریشن کا تین سال کا آڈٹ مکمل کرکے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ کو بجھوا دی گئی۔ رپورٹ میں فیصل صالح حیات کے دور میں فٹبال فنڈز سے تین کروڑ روپے خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تین سال کے آڈٹ کو مکمل کرکے رپورٹ عدالت کو بھیج دی گئی ہے۔ پی ایف ایف کے ذرائع کے مطابق الیاس سعید اینڈ کمپنی نے فٹبال فیڈریشن کا آڈٹ کیا اور فٹبال فنڈز سے تین کروڑ روپے کی غبن کا انکشاف کیا ہے۔