بے راہ روی کا رجحان
مکرمی! ہمارا ملک پاکستان بے شمار مسائل سے دو چار ہے ہمارے معاشرے میں چوری، اسٹریٹ کرائم اور خود کشی کا رجحان عام تصور کیا جاتا ہے یہ تمام مسائل ہر گز بے بنیاد نہیں ہیں بلکہ اس کی اصل وجہ بے راہ روی ہے۔ نوجوان نسل میں اس کا رجحان کثرت سے پایا جاتا ہے کیونکہ اس معاشرے میں بچے شروع سے تشدد پسند ماحول میں رہتے ہیں پھر اپنی خواہشات کی تکمیل کے لیے ایسے جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں آپ کے اخبار کی وساطت سے میں والدین کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف مبذول کراوانا چاہتی ہوں والدین کو چاہیے کہ وہ گھر کا ماحول پرامن رکھیں کیونکہ یہ بچے ہی ہمارے مستقبل کے معمار ہیں ہر معاشرے کی بنیاد نوجوان اور بچے ہی ہوتے ہیں۔ بنیاد مضبوط ہو گی تب ہی تعمیر و ترقی ممکن ہو گی۔ امید ہے کہ اس مسئلے کی جانب توجہ دی جائے گی۔ (میمونہ زینب، لاہور گریژن یونیورسٹی)