پنجاب کا بجٹ : ابتدائی تخمینہ 1650 ارب روپے تجویز
لاہور( احسن صدیق) پنجاب کے آئندہ مالی سال 2016-17ء کیلئے بجٹ کا ابتدائی تخمینہ لگ بھگ 1650 ارب روپے لگایا گیا ہے جس میں قابل تقسیم محاصل کی مد میں ایک ہزار ارب روپے ملنے کا تخمینہ ہے جبکہ صوبائی آمدنی کا تخمینہ 285 ارب روپے اور دیگرمراعات ہے ۔ 365 ارب روپے ملنے کا تخمینہ ہے ۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پنجاب کے آئندہ مالی سال کے مجموعی بجٹ میں اخراجات جاریہ کا تخمینہ 1200 ارب روپے جبکہ ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 450 ارب روپے لگایا گیا ہے ۔ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کرنے کی تجویز ہے تاہم صوبائی ٹیکس وصولی کا ہدف 185 ارب روپے اور صوبائی غیر محاصل آمدنی کا ہدف 100 ارب روپے مقرر کئے جانے کی تجویز ہے ۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ وفاق کی جانب سے کئے گئے اضافے کے مطابق کیا جائیگا ۔ بجٹ میں کوئی میگا پراجیکٹ زیر غور نہیں۔اورنج ٹرین کے منصوبے کو مکمل کیا جائیگا ،تاہم تعلیم ، صحت ،، مواصلات سمیت دیگر محکموں کی نئی ترقیاتی سکیمیں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل ہونگی ۔