• news

گوجرانوالہ میں 5 ہزار روپے چوری کے شبہ پر تاجر کے بیٹے کا ملازمہ پر بجلی کے تار سے تشدد‘ زخمی حالت میں بازیاب

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں تاجر کے بیٹے نے 5 ہزار روپے چوری کے شبے میں 14 سالہ گھریلو ملا زمہ کو بجلی کے تار سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ملازمہ کو زخمی حالت میں بازیاب کروا لیا۔ کوٹ بلھا کی 14 سالہ زبیدہ واپڈا ٹاؤن کے تاجر نو ید کے گھر گذ شتہ 6 سال سے ملازمہ ہے۔ مالک کے بیٹے نے گھر سے5 ہزار روپے چوری ہو نے پر زبیدہ کو مبینہ بجلی کے تا ر سے تشدد کیا۔ ملازمہ کی چیخیں سن کر محلے داروں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو اطلاع دی جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ زبیدہ کو تاجر احمد کے گھر سے بازیاب کروا لیا۔ زبیدہ کا کہنا ہے کہ مالک نوید کے بیٹے نے اس پر چوری کا جھوٹا الزام لگا کر اسے بجلی کے تاروں کے ساتھ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تاہم لڑکی کے بیان پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے متعلقہ تھانے میں تشدد کے مرتکب مالکان کیخلاف کارروائی کیلئے رجوع کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن