• news

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے دھرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے لئے لاجر بنچ تشکیل دیدیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے لئے تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس خالد محمود کے ریٹائر ہونے پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے دھرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے لئے تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ تین رکنی بینچ جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے۔ بینچ میں جسٹس شاہد حمید اور جسٹس انوار الحق بھی شامل ہیں۔ درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے عدالتی فیصلے کے باوجود اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا۔ فل بنچ اگلے ہفتے سماعت کریگا۔

ای پیپر-دی نیشن