لاہور: سیشن کورٹ میں پسٹل لیکر آنے والا شخص گرفتار
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ میں پسٹل لیکر آنے والے مسلح شخص کو پکڑ لیا گیا۔ ملزم فضل ربی نامی کو سکیورٹی سٹاف نے اسلام پورہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ ملزم عام راستے کی بجائے سیشن کورٹ میں ججز گیٹ کی طرف سے داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ ملزم فضل ربی سوات کا رہائشی ہے اور وہ اشفاق نامی شخص کے ساتھ سیشن کورٹ آیا جو اردو بازار کا رہنے والا ہے اور اس کی دشمنی چل رہی ہے۔ اشفاق ملزم فضل ربی کو سیشن کورٹ چھوڑکر چلا گیا۔ تلاشی لینے پر ملزم کی شلوار سے ایک ریوالور، 12گولیاں، دو موبائل فون اور شناختی کارڈ برآمد ہوئے۔