کراچی سے ماں کے علاج کی خاطر ل اہور آنے والی لڑکی اغوا، اجتماعی زیادتی
لاہور (نامہ نگار) کراچی سے لاہور ماں کے علاج کے لئے آنے والی لڑکی کو تین افراد نے کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن سے اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور حالت خراب ہو نے پر اسے سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کراچی کے علاقے کھارادر کی رہائشی 22 سالہ (ث) کی ماںثر یا کافی عرصہ سے بیمار ہے‘ ہمسائے اکبر علی نے لڑکی کو لاہور میں علاج کرانے کا جھانسہ دیکر بلا لیا۔ لڑکی (ث) اپنی بیمار ماں کو علاج کیلئے لیکر لاہور پہنچ گئی اور کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن سے اکبر علی نے 2 ساتھیوں شوکت اور لیاقت کے ساتھ ہمراہ لڑکی (ث) کو ساتھ لیا اور پھر نشہ آور جوس پلا کر بے ہوش کر دیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور حالت غیر ہونے پر اسے مصطفی ٹاؤن کے علاقہ میں سڑک کنارے نجی ہسپتال کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے۔ راہگیروں کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے(ث) کے بیان پر مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تفتیش کی تلاش شروع کردی۔ علاوہ ازیں نمائندہ نوائے وقت اور نمائندہ خصوصی کے مطابق قصو ر میں خاتون، فیصل آباد میں 3 بچوں سے زیادتی کی گئی۔ لنڈیانوالہ میں ملزموں نے خاتون کے گھر کر زیادتی کی۔یوسف نے پولیس تھانہ کنگن پور میں مقدمہ درج کروایا 13 مئی کو اسلم وغیرہ تین افراد گھر میں داخل ہوئے اور میری بیٹی 35 سالہ نازیہ بی بی کو کمرہ میں لے جا کر زیادتی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے یوسف کوگرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔فیصل آباد میں پولیس رپورٹس کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ کوہالہ میں مظہر عباس سمیت دو لڑکوں نے تیرہ سالہ اظہر، چک نمبر 53 ج، ب میں قاسم سمیت دو اوباش لڑکوں نے ایک نو عمر لڑکے نصیر، نشاط آباد 66 فٹا بازار میں اوباش لڑکے وسیم نے نو عمر لڑکے سے زیادتی کی۔