پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں کو ظاہر نہ کرنے سے متعلق قانون سازی کرینگے: اسحاق ڈار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت بجٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ ہارون اختر نے تاجر برادری کی جانب سے دی گئی بجٹ تجاویز پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے کہا ٹیکس دہندگان کو سہولتوں کی فراہمی جاری رکھی جائے۔ بجٹ میں عام ٰآدمی کے مفاد کو مدنظر رکھا جائے۔ وزیر خزانہ نے اجلاس میں کہا کہ پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں کو ظاہر کرنے سے متعلق مؤثر قانون کیلئے بھی پرعزم ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی ترسیل زر کو ریگولیٹ کرنے کے قوانین میں بہتری کے امور پر غور کیا گیا، ٹیکس چوری اور بیرون ملک غیرقانونی ترسیل زر کو روکنے کیلئے نظام میں خامیاں ہیں۔ سٹیٹ بنک، ایس ای سی پی اور ایف بی آر نے وزیر خزانہ کو رپورٹس جمع کرا دیں۔