”بحالی امن کیلئے فوج پولیس سے مکمل تعاون کریگی“ کور کمانڈر کراچی‘ آئی جی کی ملاقات
کراچی (اے این این) کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا ہے کہ پاک فوج شہر کے امن کو بحال کرنے کی کوششوں پولیس کی مکمل معاونت کریگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے جاری بیان کے مطابق آئی جی سندھ اللہ ڈینو خواجہ اور سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران نے کور ہیڈ کوارٹر کراچی میں کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سندھ اور بالخصوص کراچی کے امن و امان سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران کورکمانڈر کراچی نے سندھ بالخصوص کراچی میں امن کے قیام کے لئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے امن کو بحال کرنے کی کوششوں میں سندھ پولیس کا اہم کردار ہے۔پاک فوج سندھ بالخصوص کراچی میں امن کے قیام اور دہشت گردوں کے خاتمے لئے پولیس کی ہر سطح پر مکمل معاونت کرتی رہیگی۔
کور کمانڈر