• news

غربت ختم کرنے کےلئے صحت، تعلیم پر سرمایہ کاری کی جائے: صدر ورلڈ بنک

کوپن ہیگن (رائٹرز) ورلڈ بنک کے سربراہ جم یانگ کم نے کہا ہے دنیا میں غربت ختم کرنے کیلئے عورتوں کی تعلیم اور صحت پر سرمایہ کاری کی جائے اگر عورتوں کو معای طور پر طاقتور بنایا جائے تو یہ زیادہ موثر ہو گا جو ممالک جوان عورتوں کی صحت پر خرچ نہیں کرتے وہ پیچھے رہ جائیں گے۔ یہاں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جم یانگ نے کہا دنیا میں ایک چوتھائی بچے صحیح نشوونما نہیں پاتے۔ بھارت میں یہ تعداد32 اور پاکستان میں 45 فیصد ہے۔ ہیلتھ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے کی جسمانی اور ذہنی نشونما کیلئے پہلے ہزار دن بہت نازک ہوتے ہیں بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے اور ماں کی بہتر خوراک سے بچے زیادہ صحتمند اور مضبوط ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا زچگی کے دوران اموات کم ہوئی ہیں لیکن یہ اب بھی زیادہ ہیں۔
صدر ورلڈ بنک

ای پیپر-دی نیشن