• news

کراچی میں فائرنگ کے واقعات، 2 خواتین ہلاک

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو خواتین ہلاک اور کمسن بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ سچل کے علاقے شر گوٹھ میں گھریلو تنازعے پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین 23 سالہ سائرہ اور 28 سالہ صائمہ ہلاک ہوگئیں جب کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق فائرنگ میں مقتولین خواتین کے رشتے دار ملوث ہیں۔ جن کی تلاش شروع کری گئی ہے ۔ ادھر سہراب گوٹھ کے علاقے میں کمسن بچہ 5 سالہ اقبال ولد ایوب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ سپر ہائی وے پر فتح محمد گوٹھ میں مسلح افراد نے ایک نوجوان 18 سالہ منظور احمد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
فائرنگ/2 خواتین

ای پیپر-دی نیشن