• news

حکومت صنعتی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے : ایاز صادق

لاہور(کامرس رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تاجر برادری کو معاشی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار کا حامل قرار دیتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر اُن کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے اور کاروباری وتجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کاروبار و صنعت دوست پالیسیاں وضع کرنے کے لیے تاجربرادری کی تجاویز کو اہمیت دینے کا عندیہ بھی دیاہے۔اس امر کا اظہار انہوں نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائزڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن( پی سی ڈی ایم اے) کے سینئر ایڈوائزر اقبال راحیلہ اور فرحان راحیلہ سے اپنے چیمبر میں ملاقات اور پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین خواجہ عارف کپور سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن