یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے لٹر تک اضافے کا امکان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپے، ڈیزل کی 4 روپے بڑھنے کا امکان ہے۔ ایچ او بی سی 5 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت ساڑھے 3 روپے فی لٹر بڑھ سکتی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت رواں سال کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔