ایف آئی آر کے اندراج کا طریقہ بدلنے کی درخواست، جواب نہ آنے پر ہائیکورٹ برہم
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی آر کے اندراج کے طریقہ کار کی تبدیلی کے لئے دائر درخواست پر حکومت کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے تک ملتوی کر دی جبکہ وفاقی و صوبائی حکومت کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 154 کے تحت ایف آئی آر کے طریقہ کار کی وجہ سے پولیس جھوٹے مقدمات درج کر لیتی ہے۔ جھوٹے مقدمات کی وجہ سے عدالتوں پر کیسوں کا بوجھ بھی بڑھ جاتا ہے۔ عدالت ایف آئی آر کے اندراج کے طریقہ کار میں تبدیلی کا حکم دے۔ عدالت کے بار بار حکم کے باوجود حکومت کی جانب سے جواب داخل نہیں کرایا جا رہا۔