قومی اسمبلی میں شاہ محمود قریشی کی چودھری نثار سے ملاقات، پارلیمانی حلقے غیر معمولی اہمیت دے رہے ہیں
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے اہم ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی اسمبلی میں آئین میں 22 ویں ترمیم کی منظوری کے عمل کے دوران شاہ محمود قریشی، چودھری نثار کی نشست پر آئے انہیں اٹھا کر اپوزیشن نشستوں کے قریب لے گئے دونوں رہنمائوں کے درمیان خاصی دیر تک ملاقات جاری رہی۔ پارلیمانی حلقوں میں چودھری نثار اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے دونوں رہنما اکٹھے 22 ویں ترمیم کی حمایت میں ووٹ ڈالنے کیلئے ڈائس کی طرف لابی میں آئے۔