• news

خانقاہ ڈوگراں: حادثہ میں جاں بحق نوجوانوں کے قتل کا شبہ، والدہ کی درخواست پر قبر کشائی پوسٹمارٹم کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) حادثہ میں جاں بحق ہونے و الے نوجوان کے قتل شبہ، والدہ کی درخواست پر عدالت نے جوڈیشیل مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی اور نعش کے پوسٹ مارٹم کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چار ماہ قبل پولیس کو مریم آباد سٹاپ کے قریب ایک نامعلوم نوجوان کی سڑک کنارے نعش ملی جسکی شناخت غلام منصب ساکن چھاپانوالی کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں جاں بحق شخص کی موت موٹر سائیکل کے درخت کے ساتھ ٹکرانے سے ہوئی۔ متوفی کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصب علی کو اسکے دوستوں مصطفی وغیرہ نے پیسوں کے لین دین پر تشدد سے قتل کر کے حادثۃ کا رنگ دیا ہے۔ پولیس اور جوڈیشیل مجسٹریٹ کی موجودگی چھاپانوالی قبرستان سے قبرکشائی کر کے منصب علی کے پوسٹ مارٹم کے لیے نمونے لیبارٹری بھیج دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن