حبیب آباد: چیکنگ کے دوران12افراد کا لیسکو ٹیم پر دھاوا، ڈنڈوں کے وار سے لائن مین زخمی، ملازمین کا احتجاج
حبیب آباد (نامہ نگار) لیسکو ٹیم پر چیکنگ کے دوران بارہ افراد نے دھاوا بول دیا، ڈنڈوں کے وار سے لائن مین شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، ملزمان فرار ہوگئے، لیسکو ملازمین کا کچہر ی چوک میں شدید احتجاج کیا۔ لیسکو ٹیم جب پر انی منڈی شوگر ملز محلے میں چیکنگ کے لئے گئی تو ملزموں صدیق، رضوان، رمضان اور اس کے9 دیگر ساتھیوں نے میٹرز چیک نہ کرنے دئیے اور ڈنڈے مارنے شروع کر دئیے جس سے اسسٹنٹ لائن مین شہزاد شدید زخمی ہو گیا جو تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے عبیداللہ، مقبول بھٹی، حاجی ارشد، چودھری تنویر، مقدرحسین بوبی، میاں رزاق و دیگر نے لیسکو اہلکاروں کی جان بخشی کروائی جبکہ دوسری طرف پولیس آنے سے پہلے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تھانہ سٹی پولیس نے ایس ڈی او رضوان احمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔ لیسکو کے درجنوں ملازمین نے کچہری چوک میں احتجاج کرتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور اپیل کی انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔