واربرٹن، شیخوپورہ، چناب نگر، سمبڑیال میں 4 نوجوانوں نے زندگی ختم کرلی
واربرٹن +شیخوپورہ + چناب نگر + سمبڑیال (نامہ نگاران + نامہ نگار خصوصی) واربرٹن، شیخوپورہ، چناب نگر اور سمبڑیال میں4 نوجوانوں نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق واربرٹن کی آبادی گلی ماسٹر نوشاہی والی مدینہ کالونی کے الطاف آرائیں کا نوجوان بیٹا عامر شہزاد والدین سے معمولی تنازعہ کے بعد اپنی پھوپھی کے گھر رہائش پذیر تھا گھریلو تنازعہ پر عامر شہزاد نے زہریلی گولیاں کھا لیں میو ہسپتال لاہور لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔شیخوپورہ میں قلعہ ستار شاہ غازی کوٹ میں 17 سالہ لڑکے سیف اللہ نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی۔علاوہ ازیں چناب نگر میں عشق میں ناکامی پر نوجوان نے زہر کھا لیا۔ محلہ فیکٹری ایریا احمد کے علی اکبرنے ایک روز قبل گندم میں رکھنے والی گولیاں جس کو ہسپتال لایا گیا جہاں ایک دن موت و حیات کی کشمکش میں جاں بحق ہوگیا۔ علی اکبر کے دوستوں کے مطابق اپنی محبوبہ سے بات نہ ہونے کی وجہ سے دو روز بھوکا رہا دلبرداشتہ ہو کر زہر کھا لیا۔علاوہ ازیں سمبڑیال کے علاقہ محلہ ککے زئیاں میں 28 سالہ نوجوان فرخ جس کی شادی 6 سال قبل ہوئی تھی گذشتہ روز مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے بعد ازاں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں نوجوان جانبر نہ ہو سکا ۔متوفی بے اولاد بتایا جاتا ہے تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔