گوجرانوالہ: ڈپٹی ڈائریکٹر نندی پور پاور پراجیکٹ کی سرکاری گاڑی کی ٹکر سے سڑک کراس کرنیوالا شخص جاں بحق
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی ڈائریکٹر نندی پو ر پاور پراجیکٹ کی سرکاری گاڑی کی ٹکر سے سڑک کراس کرنیوالا 45 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ مہتاب اپنی سرکاری گاڑی پر سیالکوٹ بائی پاس سے نندی پور پاور سٹیشن کی جا نب جا رہے تھے، سیالکوٹ روڈ پر ان کی گاڑی کی ٹکر سے سڑک کر اس کر نیوالا45 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا تاہم ڈپٹی ڈائریکٹر اپنی گاڑی پر زخمی کو لیکر ہسپتال پہنچے جہاں پر وہ کسی قسم کی طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی اطلاع پر اروپ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔