• news

کرپشن کیخلاف جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ 25 مئی کو پشاور سے شروع ہو گا، سراج الحق قیادت کرینگے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کا کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ 25 مئی سے پشاور سے شروع ہوگا اور27 مئی کو کراچی میں اختتام پذیر ہو گا۔ ٹرین مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے۔ پشاور سے صبح 10بجے عوامی ایکسپریس کے ذریعے مارچ کے شرکاء شام آٹھ بجے لاہور پہنچیں گے۔ راستہ میں چھوٹے بڑے اسٹیشنز پر عوام ٹرین مارچ کے شرکاء کا استقبال کریں گے جہاں سراج الحق استقبالیہ جلسوں سے خطاب کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن