• news

سیکرٹری قومی اسمبلی سے بدتمیزی پر سپیکر نے اسد الرحمن کی رواں اجلاس کیلئے رکنیت معطل کر دی

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے رکن اسمبلی اسد الرحمن کو سیکرٹری قومی اسمبلی سے بدتمیزی پر رواں اجلاس کی بطور سزا رکنیت معطل کردی ہے۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد خان نے شکایت کی رکن اسمبلی اسد الرحمن نے سیکرٹری قومی اسمبلی سے بدتمیزی کی ہے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا عزت سب کی ایک جیسی ہوتی ہے خواہ وہ ممبر اسمبلی ہو سیکرٹری قومی اسمبلی یا کوئی چپڑاسی ہو۔ اجلاس کے آخر میں سپیکر قومی اسمبلی نے اسد الرحمن کو رواں اجلاس کی رکنیت معطل کرنے کی سزا سنائی اور کہا مجھے نہایت افسوس ہورہا ہے رکن اسمبلی کو اس طرح کی سزا سنا رہا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن