میر حاصل بزنجو، شیخ آفتاب نے وفاقی وزراءکے عہدے کا حلف اٹھا لیا، کامران مائیکل کو انسانی حقوق کا وزیر بنا دیا گیا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ + نوائے وقت رپورٹ) میر حاصل بزنجو اور شیخ آفتاب احمد نے بھی وفاقی وزراءکی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ صدر ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔ میرحاصل بزنجو کو وفاقی کابینہ میں بطور وزیر شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شیخ آفتاب کو وزیر مملکت سے وفاقی وزیر کے عہدہ پر فائز کردیا گیا ہے ۔حلف برداری کی تقریب میں سیاسی اور سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق حاصل بزنجو کو وزیر پورٹ اینڈ شپنگ، کامران مائیکل کو وزیر انسانی حقوق بنایا گیا ہے۔
عہدے کا حلف اٹھا لیا