پاکستان، چین دوستی کی 65 ویں سالگرہ پر دونوں ملکوں کے سربراہوں کے تہنیتی پیغامات
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) پاکستان اور چین کی دوستی اور بھارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ملکوں کے سربراہان نے الگ الگ تہنیتی پیغامات دیئے ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور پاکستان سدا بہار سٹرٹیجک پارٹنر ہیں ¾ حالیہ برسوں میں ان کے تعلقات میں مضبوط پیشرفت ہوئی ہے ¾چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر سے پاکستان اور چین کی کمیونٹی کی مشترکہ منزل کی تعمیر کےلئے ٹھوس بنیاد فراہم ہو گی۔ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات میں چینی قیادت نے کہا کہ چین پاکستان تعلقات بین الاقوامی اور داخلی حالات کی تبدیلی کے باوجود آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اترے ہیںاور ان تعلقات میں مستقل پیشرفت ہوئی ہے ¾ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ہم نے جامع پائیدار تعاون میں مثبت پیش رفت کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر تبادلوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کی تعمیر سے پاکستان اور چین کی کمیونٹی کی مشترکہ منزل کی تعمیر کےلئے ٹھوس بنیاد فراہم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین پاکستان تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور ایک بہتر مستقبل کےلئے پاکستان کے صدر کے ساتھ کام کرنے کےلئے تیار ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور پاکستان کی عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چینی وزیراعظم کی کی کیانگ نے وزیراعظم نواز شریف کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان چین کا ایک اچھا ہمسایہ، قریبی دوست ، بااعتماد پارٹنر اور ہمارا پیارا بھائی ہے۔ دونوں ممالک پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں پر کاربند ہے جن کے درمیان سیاسی اعتماد، باہمی مفید معاشی تعاون ہے اور وہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق ایشوز کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چائنا پاکستان فرینڈ شپ نسل در نسل آگے بڑھے گی۔ علاوہ ازیں پاک چائنہ سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر ممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور چائنہ کے درمیان دوستی اےک سدا بہار رشتہ ہے، یہ ایک منفرد دوستی ہے، ہم اچھے ہمسائے، قرےبی دوست، بااعتماد شراکت دار اور مضبوط برادر ممالک ہیں، ہمارے تعلقات مضبوط حکمت عملی کے تحت سدا بہار تعاون کی شراکت داری کی وجہ سے آج استحکام کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا پاکستان اور چائنہ کے باہمی تعلقات اعتماد، خےر سگالی اور اےک دوسرے کی عزت کے بلند و بالا ستونوں پر کھڑے ہےں۔سرکاری اور عوامی سطح پردونوں ملکوں کے قرےبی اور باہمی تعلقات کی گونج دور دور تک سنائی دےتی ہے، ہم چین کے ساتھ سٹرٹےجک تعاون میں شراکت داری اور سمند ر سے گہری اور ہمالےہ سے اونچی سدا بہار دوستی کو مزید استحکام بخشنے کےلئے اپنی کوششےں جاری رکھے ہوئے ہیں، دونوں حکومتےں چین پاکستان اقتصادی راہداری کو معاشی استحکام، پرامن ہمسائے اور مشترکہ مقاصد کی تعمےر کےلئے ایک مثالی منصوبہ قرار دے چکی ہےں۔ دونوں ملکوں کی عوام نے خےر سگالی کے اس جذبے کو ہمیشہ تہہ دل سے خوش آمدےد کہا ہے۔ دونوں ملکوں کی قےادت کے تسلسل کے ساتھ اےک دوسرے کے ملک کے باہمی دورے پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی جےتی جاگتی مثال ہے۔
سالگرہ/