کاش میرا نام بھی پانامہ لیکس میں شامل ہوتا: وینا ملک کی معصوم خواہش
لاہور (نوائے وقت نیوز) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ عمران خان صاف ستھرے انسان ہیں، میرے والد مسلم لیگ ن کے حامی جبکہ والدہ عمران خان کی حامی ہیں۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ کاش انکا نام بھی پانامہ لیکس میں شامل ہوتا۔ لاہور میں اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر جماعت کے منفی اور مثبت پوائنٹس ہوتے ہیں۔ عمران خان کی جماعت کے لوگ عہدوں کا غلط استعمال نہیں کرتے۔ وینا ملک کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہر جگہ جانا چاہئے، خواتین میں سیاسی شعور ہونا ضروری ہے، خواتین ملک کا پچاس فیصد ہیں، گھروں میں کس طرح بیٹھ سکتی ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ خواتین کو بھرپور سکیورٹی دی جائے گی۔ اس موقع پر اسد خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ذاتی طور پر پسند کرتا ہوں، سیاسی طور پر متحرک نہیں ہوں مگر عمران خان کا حامی ہوں۔