پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کا دعویٰ غلط ہے پٹھانکوٹ حملے کی منصوبہ بندی سرحد پار سے کی گئی‘ بھارتی فوج کا دعویٰ
نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی فوج نے پٹھان کوٹ حملے میں اندرونی کردار کے ملوث ہونے سے متعلق تاثر کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملے کا منصوبہ اور مالی مدد سرحد پار سے کی گئی تھی۔ بھارتی فوج کی مغربی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل کے جے سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہے اور کہا ہے کہ اس میں کوئی اندرونی ہاتھ ملوث نہیں تھا، اس حوالے سے پاکستانی ٹیم کا بیان غلط ہے۔ حملے کی منصوبہ بندی اور اسے سپانسر سرحد پار سے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحقیقاتی ایجنسی نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی ہیں اور بتایا ہے کہ اس حملے میں اندرونی ہاتھ ملوث نہیں تھا۔