• news

چوہدری یوسف، اظہر صادق مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ چھوڑ کر پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے

اسلام آباد (این این آئی)آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حلقہ ڈڈیال سے پانچ دفعہ کے ممبر اسمبلی و سابق وزیر چوہدری یوسف اور انکے جانشین اور مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر اظہر صادق کی اہم وکٹیں حاصل کرکے میرپورڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کی کمر توڑ دی۔ چوہدری یوسف اور اظہر صادق مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ چھوڑکر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ چوہدری یوسف اور اظہر صادق کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پارٹی کو آزاد کشمیر میں بالعموم اور میرپور ڈویژن میں بالخصوص بڑی زبردست تقویت ملے گی۔ تقریب میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین، علیم خان سمیت حلقہ ڈڈیال کی درجنوں سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن