مراکز صحت کے ملازمین نے مطالبات ماننے کی یقین دہانی پر احتجاج پھرمؤخر کردیا
لاہور (نیوز رپورٹر) بنیادی مراکز صحت کے ملازمین نے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد مطالبات ماننے کی یقین دہانی پر احتجاج مؤخر کردیا ہے جبکہ حکومت نے پی آر ایس پی ملازمین کے مطالبات کی منظوری کیلئے تین ماہ کا وقت مانگ لیا ہے۔ گزشتہ روز پی آر ایس پی کے ملازمین حکومتی وفد کے ساتھ مذاکرات ہوئے جس میں حکومت کی جانب سے ملازمین کے مطالبات کی منظوری کے لئے تین ماہ کا وقت مانگا گیا، بنیادی مراکز صحت کے ملازمین نے گذشتہ روز دوپہر 3 بجے تک فیصل چوک میں بیٹھے رہے۔ تین ماہ میں حکومت5500 ملازمین کی ملازمت کیلئے پالیسی ترتیب دیگی حکومتی یقین دہانی کے بعد فیصل چوک پر احتجاجی ملازمین کی جانب سے دھرنا مکمل ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق انکے مطالبات تسلیم نہ کئے تو ایک بار پھر احتجاج شروع کردیا جائیگا۔