فیصل آباد جلسہ شروع ہونے سے پہلے تحریک انصاف کی خواتین اور جی سی یونیورسٹی کی طالبات میں تلخ کلامی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد میں جلسہ شروع ہونے سے پہلے خاردار تاروں کے معاملے پر تحریک انصاف کی کھلاڑی اور ایک مخالف خاتون آپس میں لڑ پڑیں۔ سکیورٹی کے پیش نظر اطراف کے راستے بند ہونے سے جی سی یونیورسٹی گرلز ہوسٹل جانے کے لئے طالبات کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ خاردار تاروں سے الجھ کر گزرنے والی طالبات کے کپڑے پھٹنے کے بعد طالبات نے احتجاج کیا۔ اسی دوران تحریک انصاف کی کارکن خاتون عظمیٰ کاردار بھی وہاں پہنچ گئیں اور ان کی یونیورسٹی کی طالبہ سے تلخ کلامی ہوئی۔