سوات: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق، ایک خاتون زخمی
سوات (آن لائن) مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق، جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ فضل سید نامی شخص کے مکان کی چھت شہتیر ٹوٹنے سے گرگئی جس کے نتیجہ میں فضل سید کی بیوی مسماۃ (چ)، بہو مسماۃ (ب) اور اس کا نواسہ بلال جاںبحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون نیلم زخمی ہوگئی۔