• news

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی ڈیوٹی میں5 فیصد کمی کا امکان

کراچی (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2016-17کے وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائدکسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں پانچ فیصدکمی کیے جانے کا امکان ہے جبکہ درآمدی گاڑیوں کیلئے عمرکی حد بڑھانے کی تجویز بھی زیرغورہے۔ ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں وفاقی حکومت800 سی سی سے18سوسی سی تک کی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائدکسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں5 فیصدکمی کی تجویز پر غور کررہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن