نشے میں پارلیمنٹ آنے پر تنزانیہ کا وزیر داخلہ برطرف
دارالسلام (رائٹرز) تنزانیہ کے صدر نے نشے کی حالت میں پارلیمنٹ آنے پر اپنے وزیر داخلہ کو برطرف کردیا۔ نومبر میں صدر بننے والے جان ماگو فل نے ملک میں کرپشن کے خاتمے کا وعدہ کر رکھا ہے اور وہ اب تک کئی سینئر عہدیداروں کو ہٹا چکے ہیں۔ وزیر داخلہ چارلس کٹوانگ نے پارلیمنٹ میں سوالوں کا جواب دینا شروع کیا تو ان پر نشے کا اثر تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق صدر کے قریب سمجھے جانے والے وزیر داخلہ کو عہدے سے ہٹانا حیران کن ہے۔
تنزانیہ وزیر داخلہ