جوش خطابت میں پرویز اشرف نے بلاول کو صاحبہ کہہ دیا
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیراعظم اور پی پی کے رہنما پرویز اشرف نے جوش خطابت میں پارٹی چیئرمین کو بلاول بھٹو صاحبہ کہہ دیا۔ کارکنوں سے خطاب میں راجہ پرویز اشرف کی زبان پھسل گئی۔ قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد میاں نوازشریف کی حکومت اخلاقی طور پر اپنا وجود کھو چکی ہے۔ چار مرتبہ قوم سے خطاب کرنے کے باوجود بھی وہ قوم کو مطمئن نہیں کرسکے۔ ہم بلاول بھٹو زرداری کا پیغام گلی گلی پہنچائیں گے، اربوں روپے لوٹنے والے حکمرانوں کا یوم حساب قریب آچکا ہے۔ پاکستان کو فروخت کرنے کیلئے پلان تیار کرلیا ہے اور اسکی فروخت ٹکڑوں میں کی جارہی ہے۔ پی آئی اے، سٹیل مل کے بعد اب ایجوکیشن سیکٹر کو پرائیویٹ کرکے اپنے چہیتوں کو نواز جائیگا۔
پرویز اشرف