• news

انگور اڈا چیک پوسٹ افغانستان کے حوالے کر دی‘ امن کے قیام میں مدد ملے گی : فوجی ترجمان

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے انگور اڈہ میں افغان سرحد کے آر پار جانے کیلئے کراسنگ پوائنٹ ختم کر کے افغانستان کے حوالے کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور دونوں ملکوں میں سرحدی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے انگور اڈہ میں ایک کراسنگ پوائنٹس گزشتہ روز افغان حکام کے حوالے کردیا۔ اس سہولت کی تعمیر کے بعد پاکستان میں سرحدی علاقے میں امن اور استحکام کو فروغ ملے گا۔پاکستانی حکام نے یہ کراسنگ پوائنٹ افغان حکام کے حوالے کرنے کے موقع پر اس توقع کا اظہار کیا اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی اموردوستانہ ماحول اور مفاہمت کے ذریعہ حل ہوسکیں گے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان، افغانستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو بہتر بنانے کےلئے افغان سرحد پر انگور اڈا چیک پوسٹ افغان حکومت کے حوالے کردی گئی۔ اے پی پی کے مطابق آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بارڈر مینجمنٹ کی بہتری اور برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی غرض سے انگور اڈا میں تعمیر ہونے والی بارڈر کراسنگ چیک پوسٹ افغان حکام کے حوالہ کر دی۔ اس اقدام سے پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کے قیام میں مدد ملے گی۔ مذاکراتی عمل کے دوران اس بات کا اعادہ کیا گیا تھا کہ سرحد سے متعلق تمام معاملات کو باہمی مشاورت کے ذریعہ حل کیا جائیگا۔ مزید برآں پاکستان افغان دوطرفہ ڈائیلاگ کے پانچویں راونڈ کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق افغان مہاجرین کا بحران حل کرنے کےلئے سفارشات بھی پیش کردیں۔ دونوں حکومتیں افغان مہاجرین کے انسانی بحران کو سیاست سے الگ رکھیں، حکومت پاکستان مہاجرین کی رجسٹریشن کا کام تیز کرے۔ دونوں حکومتیں مہاجرین کے بحران کو ایک دوسرے پر ڈالنے کےلئے استعمال نہ کریں۔
انگور اڈا

ای پیپر-دی نیشن