ملک بھر میں شب برا¿ت آج عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی سکیورٹی کے سخت انتظامات
لاہور (نامہ نگار) ملک بھر میں شب برات آج بروز اتوار نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی۔ شب برات کے موقع پر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے حکم پر پنجاب بھر میں 50 ہزار سے زائد پولیس ملازمین سپیشل ڈیوٹی پر مامور ہوں گے اور صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائیگی۔ آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز،ڈی پی اوز اور ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سکیورٹی کے انتظامات کی نگرانی خود کریں۔ اہم مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر حساس مقامات پر بھاری نفری تعےنات کی جائیگی۔ علاوہ ازےں آتش بازی کرنے والوں کے خلاف بھی کرےک ڈاو¿ن کےا جائیگا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ شبِ برات کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں میں عبادت کرنے والے افراد کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے۔ تمام ڈویژنل ایس پیز کو شبِ برات کے متبرک موقع پر شہریوں کی عبادت میں خلل ڈالنے اور جان لیوا کھیل کھیلنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاﺅن کا حکم دیا ہے۔
شب برا¿ت