روس کے دوسرے امیر ترین شخص میخائل فرڈمین نے تمام دولت خیراتی ادارے کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا
ماسکو (این این آئی) روس کے کھرب پتی بزنس مین نے اپنی تمام دولت خیراتی ادارے کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ 13.3 بلین امریکی ڈالرز سے زائد دولت کا مالک میخائل فرڈمین روس کے دوسرا امیر ترین شخص ہیں۔ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس، سعودی شہزادہ ولید بن طلال اور فیس بک کے مالک مارک زکربرگ پر سبقت لے جاتے ہوئے اب روسی کھرب پتی بزنس مین نے وصیت میں اپنے بچوں کے نام کچھ بھی نہیں چھوڑا ہے۔ انکا کہنا ہے وہ چاہتے ہیں کہ انکے بچے انہیں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے بل بوتے پر کچھ کرکے دکھائیں۔ میخائل فرڈمین کمرشل بینکوں کے گروپ، سپر مارکیٹس اور ٹی وی چینلز کے مالک ہیں۔