• news

جی سیون ممالک کا دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

ٹوکیو(اے ایف پی+ نوائے وقت نیوز) جی سیون ممالک نے دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ ٹوکیو میں جی سیون ممالک کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے مشترکہ طور پر نمٹنے پر اتفاق کرلیا گیا۔ جی سیون ممالک کے اعلامیہ میں کہا گیا عالمی برادری کی ترجیحات میں انتہا پسندی سے نمٹنا ، ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے تک پہنچانا ہے۔ وزرائے خارجہ نے ایک منصوبے کا اعلان کیا جس کے تحت انٹیلی جنس شیئرنگ کی اوران کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا عالمی کمیونٹی پر تشدد انتہا پسندی کو روکنے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ترجیح ہونا چاہیے۔ فرانسیسی وزیر خزانہ مائیکل ساپن نے کہا گروپ سیون اپنی کوششوں میں آپریشنل فیز میں پہنچ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن