جھنگ: جعلی ڈگری کیس، عدالت کا سابق ایم پی اے افتخار بلوچ کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم
جھنگ (نامہ نگار) عدالت نے سابق رکن صوبائی اسمبلی افتخار بلوچ کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی پی پی81 افتخار بلوچ کو جعلی ڈگری کیس میں دو سال قبل مخالف پیپلز پارٹی کے امیدوار اقبال خان کی رٹ پٹیشن پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز سیشن جج چنیوٹ سعید مغل نے مقدمہ کی سماعت مکمل کرتے ہوئے جعلی ڈگری کیس میں افتخار بلوچ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم سنا دیا۔