• news

پابندیاں ہٹانے، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے امریکہ ٹھوس اقدامات کرے : ایران

برسلز (اے پی پی) امریکہ اور مغربی ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایٹمی معاہدے کے بعد ایران کے ساتھ تجارت کے بحال ہونے پر زور دیا ہے۔ امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی نمائندہ نے برسلز میں ایک بیان جاری کر کے کہاہے کہ بینکوں اور غیرملکی کمپنیوں کو ایران کے ساتھ قانونی معاملات کی انجام دہی اور تجارت سے اجتناب نہیں کرنا چاہئے۔ ادھر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور حوصلہ افزائی پابندیاں ہٹانے کیلئے امریکہ مزید ٹھوس اقدامات کرے۔

ای پیپر-دی نیشن