وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ نے سپین میں تعیناتی کے دوران غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ پر ویزے لیکر دیئے
اسلام آباد (آئی این پی) وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت علی چیمہ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نے سپین میں تعیناتی کے دوران غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کئے اور مختلف ممالک کے ویزے وزرات خارجہ کے لیٹر پر لے کر دئیے تھے۔ شفقت علی چیمہ نے بھارتی، بنگالی، برما کے شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ دیئے۔