حکومت کی معاشی پالیسی سے ہر بچہ لاکھوں کا مقروض ہو چکا ہے: فردوس عاشق
اسلام آباد (محمد فہیم انور/ نوائے وقت نیوز) پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اکنامک سروے رپورٹس نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے گڈگورننس کے دعوؤں کے پول کھول دیئے ہیں۔ انکی معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستان کا ہر بچہ لاکھوں روپے کا مقروض ہو چکا ہے۔ پاکستان کے پارلیمنٹرینز نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو غیرپارلیمانی طاقتیں پارلیمنٹ کے دروازے پر دستک دے رہی ہیں‘ پیپلزپارٹی کی بقاء کا واحد راستہ یہ ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) حکومت کی فرینڈلی اپوزیشن کے کردار کو ترک کرکے عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے۔