ایم ایچ 17 طیارے میں ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین کا روس، پیوٹن پر مقدمہ، زرتلافی کا مطالبہ
سڈنی (اے ایف پی) یوکرائن میں 2014ء میں میزائل حملے میں تباہ ملائیشین طیارے ایم ایچ 17 میں 33 ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین، رشتہ داروں نے یورپین کورٹ آف ہیومن رائٹس میں فی مسافر کیلئے 10 ملین ڈالرہرجانہ کیلئے پیوٹن اور روس کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا۔