• news

شب برات مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی، نواز شریف کا پیغام

لاہور/ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگار +نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں شب برات مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی اس سلسلہ میں مساجد میں خصوصی محافل اور شب بیداری کا اہتمام کیا گیا، جن میں فرزندان اسلام نے نوافل اور تسبیحات سمیت مختلف عبادات ادا کیں جبکہ ذکرالٰہی کی خصوصی محافل، حسن قرات، حمدونعت، درودوسلام کی بابرکت تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور دعائیں مانگیں۔ علماءکرام اور خطیب حضرات نے شب برات کی اہمیت اور اس کی برکات کے حوالے سے خصوصی بیانات دیئے جبکہ قبرستانوں میں بھی شہریوں کی کثیر تعداد موجود رہی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے شب برات کے موقع پر پیغام میں کہا ہے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اللہ نے ہمیں یہ رات عطا کی ہمیں چاہیے اس بابرکت رات میں عبادت کی سعادت حاصل کریں۔ ہمیں چاہیے انفرادی ضروریات کے ساتھ اجتماعی مقاصد کیلئے بھی دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ نے شب برات کو عظمت اور فضیلت والی رات بنایا۔ شب برات کو اللہ کی رحمت بطور خاص انسانوں کی طرف متوجہ ہوتی ہے۔نامہ نگار کے مطابق لاہور سمےت صوبہ بھر مےں شب برات کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی تھی جبکہ مساجد اور اہم مزاروں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ نمازےوں کو مےٹل ڈ ےٹکٹر سے تلاشی لے کر اندر داخل ہونے دےا گےا۔ خصوصی سکیورٹی کےلئے پولےس موبائل، ڈولفن سکواڈ گاڑیاں اور ایلیٹ کی گاڑیاں گشت کررہی تھےں۔
شب برات

ای پیپر-دی نیشن